============ ========= ========= =======
لوگ کہتے ہیں
آج کے دور کے مطابق دین میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے
مگر
اللہ فرماتا ہے
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً
“(1400 سال پہلے )
آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا
اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا “
(المائدہ 3)
============ ========= ========= ========= =======
لوگ کہتے ہیں
اپنے وطن کی مٹی کی قسم کھاؤ ، اپنی ماں کی قسم کھاؤ
مگر
نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
“جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا“
(رواہ ابو داود)
============ ========= ========= ========= ==
لوگ کہتے ہیں
بیوی صرف ایک ہی ہونی چاہیے
مگر
نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
“ شادیاں کرو چاہنے والیوں اور زیادہ جننے والیوں سے کیونکہ میں کثرت امت پر فخر کروں گا “
(رواہ ابو داودو النسائی)
============ ========= ========= ========= ===
لوگ کہتے ہیں
آخر اللہ کو ہماری یاد آہی گئی
مگر
اللہ فرماتا ہے
َمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّاً
تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں
[مريم : 64]
============ ========= ========= ======
لوگ کہتے ہیں
ایسا کیوں یا رب ۔۔۔ اتنا ظلم کیوں یا رب ۔۔۔ اتنی سختی کیوں یا رب؟؟
مگر
اللہ فرماتا ہے
لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ
اللہ جو کام کرتا ہے اس کے لیے وہ کسی کے آگے جواب دہ نہیں
اس کی باز پرس نہیں کی جائے گی
[الأنبياء : 23]













