ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر انٹرویو تھا۔

view and post here your favourite jokes and humors.

ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر انٹرویو تھا۔

Postby ambar » Wed Jan 13, 2010 8:59 am


ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر انٹرویو تھا۔ دونوں ایک ساتھ ہی انٹرویو کے لیے چلے ۔راستے میں عقلمند نے بیوقوف سے کہا کہ جو سوال مجھ سے ہو نگے وہی تم سے پوچھے جائیں گے۔ اس لیے میں جو جواب دوں گا وہ تم اچھی طرح سے رٹ لینا اور پھر تم بھی اپنے سوالوں کا وہی جواب دینا جو میں دوں گا۔ بیوقوف نے رضا مندی ظاہر کردی۔
وہ جب وہاں پہنچے تو سب سے پہلے عقلمند کی باری آئی ۔۔۔ اس سے سوالات شروع ہوئے

پہلا سوال تھا: پاکستان کپ وجود میں آیا؟
اس کا جواب تھا: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں آکر وجود میں آیا۔
دوسرا سوال: ہندوستان کے وزیر اعظم کا نام کیا ہے؟
جواب: ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال منموہن سنگھ ہیں۔

تیسرا سوال: مریخ پر آبادی ہے یا نہیں؟
جواب: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔

انٹرویو لینے والے نے اس کو جانے اجازت دے دی۔۔
اب بیوقوف کی باری آئی۔
اس سے پہلا سوال تھا:۔

تم کب پیدا ہوئے؟
بیوقوف کا جواب: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں آکر وجود میں آیا۔
دوسرا سوال: تمہارا نام کیا ہے؟
جواب:ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال منموہن سنگھ ہے۔


انٹرویو لینے والا (غصے سے):
بتاو کہ تم پاگل ہو یا میں؟
بیوقوف: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔



ambar
Paki Member
Paki Member
 
Posts: 284
Joined: Fri Jan 01, 2010 10:43 am

Advertisement

Re: ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر انٹرویو تھا۔

Postby Malaika Ali » Wed Jan 13, 2010 11:45 am

lolzzzz :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
ImageImage
Image
ImageImage
User avatar
Malaika Ali
Site Owner
Site Owner
 
Posts: 7341
Joined: Tue Aug 25, 2009 6:27 pm
Location: Dard E Judai Sehte Sehte Mar Na JaIn Hum, Har Pal Dil Ko Tarpata Hai TeRi JudAi Ka gHam...!


Return to Jokes - Muskarahtein

Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 0 guests

Your Ad Here